D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خوردن (کھانا) - حضرت ابن سیرین

Topic: خوردن (کھانا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس خوراک کی بو اچھی ہے اس کا کھانا خیر اور خوشی ہے۔ اور اگر ناخوشبو ہے تو درویشی اور بے چارگی کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خوراک مزے میں شیریں ہے۔ تو خوشی اور شادی ہے۔ اور اگر ترش اور تلخ ہے۔ تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور خواب میں کھانے کی چیز فروخت کرنے والا بات کرنے والا آدمی ہے۔