D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خمیر کردن (گوندھنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: خمیر کردن (گوندھنا)

حضرت ابن سیرین نے فرمایا ہے۔ آٹا گوندھنے کی تاویل دین کی درستی ہے۔ اور گیہوں کا آٹا گوندھنا ایسے مال کی دلیل ہے جو تجارت سے حاصل کیا ہو گا اور اگر خمیر اٹھا ہوا ہے تو فساد کی دلیل ہے۔ اور خواب میں باجرے کا آٹا گوندھنا تھوڑے نفع کی دلیل ہے جو اس کو حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے خمیر کیا ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ اگر جو کا خمیر ہے تو دین اور صلاحیت کی دوستی ہو گی۔ اور اگر خمیر گندم ہے تو مال حلال تجارت سے حاصل کرے گا اور اگر باجرے کا خمیر ہے۔ تو تھوڑا نفع پائے گا۔