D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خلیفه (بادشاه اسلام) - حضرت ابن سیرین

Topic: خلیفه (بادشاه اسلام)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں خلیفہ کو رو کشادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر اس کو پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو خاص کاموں میں نے کسی کام کا حکم دیا ہے۔ دلیل ہے کہ عزت بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو کوئی ولایت دی ہے۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہے تو شرف و بزرگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ کے محل میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مقربوں میں سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کو دنیا کے اسباب میں سے کچھ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ مرتبہ پائے گا اور امیروں میں بڑا نام پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ نے اس کے ساتھ کسی شرعی کام میں جھگڑا کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر پر بجائے خلیفہ کے سویا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو خلیفہ عورت یا کنیز یا مال دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ خلافت میں اس کے ساتھ شریک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ آگے یا اس کے پہلو میں چل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں مختار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خلیفہ اس کے ساتھ ترش رو ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہو گا۔