D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خرقہ (پرانا کپڑا) - General

Topic: خرقہ (پرانا کپڑا)

خرقہ ۔ پرانا کپڑا۔ اس کا پہننا خواب میں غم و اندوہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا کپڑا اپنے جسم سے اتارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا غم و اندوہ دور ہو گا اور تمام چیزیں نئی خواب میں دیکھنا بہتر ہے۔ لیکن موزہ پرانا دیکھنا نئے سے بہتر ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں پرانے کپڑے بیچے تو بہت برا ہے اور اگر اپنے نئے کپڑے فروخت کرے تو اچھا ہے۔ اور گودڑی فروش خواب میں ایسا شخص ہے جو بدی کو اپنے سے دور کرتا ہے۔