D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خلعت (سروپا) - حضرت ابن سیرین

Topic: خلعت (سروپا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خلعت خواب میں پاکیزہ اور خوب ہے۔ تو عزت پانے مرتبہ ریاست اور سلطنت کی دلیل ہے اور عورت اور کنیز ہے۔ اور خلعت دینے والے کی قدر و قیمت کے مطابق تاویل کا حکم ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو خلعت دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس بادشاہ سے اس خلعت کے مطابق مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی عالم نے اس کو خلعت دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس عالم سے علم و دانش حاصل کرے گا۔