D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خفتن (سونا) .. - حضرت ابن سیرین

Topic: خفتن (سونا) ..

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو سوتے ہوئے دیکھنا راحت اور نجات ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور راہ دین اور پر ہیز گاری سے بے خبر ہو گا۔ کیونکہ سونا راہ دین میں غفلت ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ میں بستر پر سویا ہوا ہے۔ تو حقارت اور ذلت کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیند ڈرنے والے کے لئے امن ہے اور مردے کے لئے بخشش اور بیمار کے لئے شفاء اور قیدی کے لئے خلاصی ہے۔