D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خضاب کردن (خضاب کرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: خضاب کردن (خضاب کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ایسی چیزوں سے خطاب کرتا ہے کہ جن سے لوگ خضاب کیا کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے آپ کو محال اور نا پسندیدہ باتوں میں لگائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا ضائع شدہ مال واپس آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے دونوں ہاتھوں کو مہندی لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزندوں کو کسی آرائش سے آراستہ کریگا جو خلاف شرع ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ کو نقش کیا ہے اور مہندی بھی لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے کام اور کسب میں مرد حیلہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تمام جسم پر نقش ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کوئی عزیز مرے گا اور یا وہ خود ہلاک ہو گا۔ اور اگر ان خوابوں کو کوئی عورت دیکھے تو شادی اور خوشی کی دلیل ہے۔