خصومت (جھگڑا) - حضرت ابن سیرین
Topic: خصومت (جھگڑا)
خصومت۔ لڑائی جھگڑا ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا کیا ہے اور اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ آخر کار غالب آئے گا اور دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دشمن اس پر غالب آیا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس ملک کے حاکم سے جھگڑا کیا ہے اور اس . پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ حاکم سے اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو حاکم سے رنج دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سامنے جھگڑے کے ساتھ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو جائے گی۔