مشم گرفتن (غصہ کرنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: مشم گرفتن (غصہ کرنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی پر غصہ دنیا کے لئے کیا ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے کام کو خوار اور ذلیل جانے گا اور دنیا پر مغرور ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس پر ماں اور باپ نے غصہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اونچی جگہ سے گرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَمَنْ تَحْلِلْ عَلَيْهِ فَحَضَبِي لَقَدْ هُوای (اور جس پر میرا غصہ نازل ہوتا ہے وہ کرتا ہے)۔