خشت (اینٹ) - حضرت ابن سیرین
Topic: خشت (اینٹ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اینٹ مال جمع اور اکٹھا کیا ہوا ہے۔ چنانچہ ہر ایک اینٹ کے عوض ہزار درہم مقرر کرتے ہیں۔ اگر دیکھے کہ اس نے بہت سی اینٹیں جمع کی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا بہت سا مال جمع ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں سے اینٹ تراشی ہے۔ دلیل ہے کہ دیوار کے مالک کا مال لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اینٹ کو پارہ پارہ کر کے پراگندہ کر دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے مال کو پراگندہ اور تلف کرے گا۔