خسته کردن (زخمی کرنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: خسته کردن (زخمی کرنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کو کسی نے زخمی کیا ہے اور اس سے خون نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا اس کو کچی بات کہے گا۔ چنانچہ وہ اس کا جواب نہ دے سکے گا اور اگر دیکھے کہ اس زخم سے خون نہیں نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص جھوٹی بات کہے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ تلوار لے گیا ہے اور اس کے دو ٹکڑے کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے سامنے بات کے گا اور اس پر لوگ طعنہ ماریں گے۔ اور اگر کوئی خواب میں اپنے جسم پر بہت سے زخم دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا۔