D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خروس (مرغا) - حضرت ابن سیرین

Topic: خروس (مرغا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اس کے پاس مرغا ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ غلام زادے پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کے ساتھ لڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو مرغے سے تکلیف پہنچی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو عجمی شخص سے ضرر پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کا بچہ پایا ہے۔ دلیل ہے کہ چھوٹا غلام یا اس کو کنیز سے لڑکا حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکے نے مرغ کی آواز سنی ہے۔ دلیل ہے کہ نیکی اور خیرات پسند کرے گا۔ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مرغا اس پر اچھلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے اندوہ پہنچے گا۔ اور خواب میں مرغ کا انڈا غلام اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو مرغ کا بچہ دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص غلام بخشے گا۔