D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

کچانی - اہل تعبیر

Topic: کچانی

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس تازہ کھجور ہے۔ دلیل ہے کہ سختی سے مال حاصل کرے گا۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خرما خواب میں منفعت ہے جو اس کو کسی امیر سے حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر اور مکان میں بہت سی کھجوریں ہیں۔ دلیل ہے کہ خرما کے اندازے پر مال اور متاع حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرما تازه یا خشک کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ایمان کی لذت پائے گا اور اس کا کام انتظام سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کھجور کی جڑ کاٹی ہے۔ دلیل ہے کہ جو کام ہاتھ میں رکھتا ہے وہ نہ ہو گا۔