D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خرگاه (تنبو) - حضرت ابن سیرین

Topic: خرگاه (تنبو)

خرگاه عالی شان خیمہ - حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خرگاہ دیکھنا نیک ہے اور اگر دیکھے کہ خرگاہ میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کے سلمان سے کچھ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگاہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا اور اگر خرگاہ سبز یا سفید ہے۔ تو خیر اور نیکی کی دلیل ہے۔ اور اگر خرگاہ معلوم اور سبز ہے اور اس میں بیٹھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دیندار ہو گا اور اگر خرگاہ نا معلوم ہے دلیل ہے کہ شہید ہو گا اور سفید خرگاه مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ ار اگر خرگاه سرخ ہے۔ تو کھیل کود اور عیش میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگاہ کا رنگ نیلا ہے تو غم و اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہے۔ اور سیاہ خرگاہ تھوڑی منفعت ہے۔ اور اگر خرگاہ اس کی ملک ہے تو اس کی تاویل صاحب خواب کی طرف اچھا اور برا ہونے میں رجوع کرتی ہے۔