خرگور - حضرت ابن سیرین
Topic: خرگور
گور خر حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گورخر ہے ۔ ولا کہ اس کو غنیمت ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گورخر بیٹھا ہوا ہے اور اس کا تابعدار ہے۔ دلیل ہے کہ نافرمان اور گنگا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گور خر اس کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ تو یہ کام کی سختی اور رنج کی دلیل ہے کہ اس کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گورخر کا شکار کیا ہے۔ تو خیر و منفعت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دو گور خر آپس میں لڑتے ہیں۔ دلیل ہے کہ دو نابکار آدمی اس کے لئے جنگ کریں گے اور اگر دیکھے کہ گور خر کو گھر میں لایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بدکار آدمی کو گھر میں لائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں گورنر کا دیکھنا مرد جاہل احمق کا دیکھنا ہے کہ جس کو علم و عقل نہیں ہے۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : أُولَئِكَ كَالَا نُعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ (وہ لوگ چوپاؤں جیسے ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں)۔ اور اگر دیکھے کہ گورخر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گورخر پر بیٹھا اور گر پڑا ہے دلیل ہے کہ کوئی کام طلب کرے گا اور نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اندھے گورخر پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ بے انداز مال پائے گا۔