D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

جائے گی۔ - General

Topic: جائے گی۔

ہے کہ بیمار حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ گدھے کو شیر کھاتا ہے۔ ہو گا اور جلدی شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا خریدا ہے اور اس کی قیمت نہیں دی ہے۔ دلیل ہے کہ سختی کے باعث جو کسی بزرگ کو کھی ہو گی راحت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کی ایک آنکھ ہے۔ یا ایک آنکھ کمزور ہے۔ دلیل ہے کہ مشکل سے معیشت طلب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھا ہے اور اس کی دونوں آنکھیں نہیں ہیں۔ دلیل ہے کہ جو مال اس کے پاس ہے ضائع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کے دست و پا بہت ہیں اور گدھا دراز ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لوگ تابعدار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا مر گیا ہے اور وہ دوسرے گدھے پر بیٹھ گیا ہے یا پاس کا گدھا بیچا ہے اور دوسرا خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت ایک حال سے دوسرے حال کی طرف پھرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا استر ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی معیشت بادشاہ سے ہو گی۔ لیکن ظلم سے ہو گی اور اگر دیکھے کہ گدھا بکری ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حلال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا پرندہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا روزگار ایسے کام سے ہو گا کہ جو اس پرندے کی طرف منسوب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا چور لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت فساد کی شہوت پائے گی اور اس کا نتیجہ اس سے جدائی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا گدھا قوی اور زور والا ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی کار اور کمائی اس پر آسان ہو گی۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ دنیا کا کاروبار اس پر تنگ ہو گا اور تکلیف سے ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے پر بوجھ لادا ہوا ہے اور وہ اس کے اوپر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ تو نگر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جماع کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی مرادیں پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو پشت سے پکڑا ہے اور پانی میں سے نکلا ہے۔ تو یہ قوت حال اور بزرگی بخت اور اقبال کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھا ہنگا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ نیک نہیں ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : إِنَّ انْكَرَ الأَصْوَاتِ لَصَوتُ الْحَمِيرِ تمام آوازوں سے کرخت آواز گدھے کی ہے)۔