خر (گدها) - حضرت ابن سیرین
Topic: خر (گدها)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سیاہ گدھے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور سرداری پائے گا اور عزت اور مرتبے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سبز گدھے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ عابد اور زاہد ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ گدھے پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ عیش اور عشرت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زرد گدھے پر بیٹھا ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر حاملہ گدھی پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ خیر اور خوشی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ تجارت سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے کو ذبح کیا ہے اور اسکا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے بیٹھنے سے گدھا مر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب جلدی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گدھے سے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ درویش اور تنگ عیش ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھے سے جو اس کی ملک نہ تھا گرا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے ضرر اور نقصان پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گدھے سے نیچے اترا ہے اور دوسرا شخص بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال خرچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کام کے لئے گدھے سے نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ جس کام اور حاجت کا طالب ہے وہ جلدی پوری ہو