خرچنگ (کیکڑا) - General
Topic: خرچنگ (کیکڑا)
خرچنگ - کیکڑا۔ خواب میں کم ہمت آدمی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے کیکڑا پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کم ہمت کمینہ کا مصاحب ہو گا اور اس سے تھوڑا نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کو مارا یا دور ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ بد خو اور کم ہمت آدمی سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیکڑے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال اسے ملے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس کیکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ خوش طبع آدمی سے دوستی کرے گا جو جو محو ہو گا اور اس سے نیکی دیکھے گا۔