خربزه (خربوزه) - حضرت ابن سیرین
Topic: خربزه (خربوزه)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خربوزہ خواب میں بیماری ہے اور سبز و شیریں اگر موسم پر ہے تو صحت اور منفعت ہے اور چھوٹا خربوزہ بڑے سے اچھا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز خربوزہ اندوہ اور غم کے زوال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے آگے بہت سے خربوزے پڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ غم میں گرفتار ہو گا۔