D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ختنه کردن (ختنه کرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: ختنه کردن (ختنه کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ختنہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ ایسی سنت بجا لائے گا جو اس کو گناہوں سے پاک کرے گی۔ اور اگر دیکھے کہ ختنہ کے وقت اس سے خون جاری ہوا ہے دلیل ہے کہ اس سنت میں ثابت قدم ہو گا اور گناہوں سے توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ختنہ کرنے کے وقت ختنہ پر نظر رکھی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ بہت پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا ختنہ کیا ہے۔ دلیل ہے کہ گناہوں سے پاک ہو گا۔ اور اگر ختنہ نہیں کیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسلام اور سنت کے ریتے کو پس پشت ڈالے گا۔ لیکن اس کا مال زیادہ ہو گا۔