خایه آدمی - حضرت ابن سیرین
Topic: خایه آدمی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل بڑا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ قوت اور فرزند اور اس کا مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے دونوں خصے چھوٹے ہو گئے ہیں۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا عضو تناسل کٹا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن اس پر فتح پائیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا عضو کسی کو دیا ہے اور بخشا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند حرامزادہ ہو گا کہ اس کی نسب کسی دوسرے سے ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خصیے سوجے ہوئے ہیں یا ان میں ہوا بھری ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ مال بہت پائے گا۔ لیکن اس کو دشمن سے خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خصیے دراز ہو گئے ہیں کہ زمین پر گھڑ رہے ہیں دلیل ہے کہ اس کو مال بہت حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے خصیے کھینچتا ہے۔ دلیل ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی عورت سے فساد کرتے ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے عضو تناسل کا چمڑا اتارا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس کے فرزند پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کا خلیہ سخت پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ فرزند کی موت کی خبر سنے گا اور اگر اس کا فرزند نہ ہو گا دلیل ہے کہ اس کی عزت و حرمت کم ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ خلیہ جڑ سے کٹا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی قوت کٹ جائے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے خائے رسی یا کسی چیز سے باندھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شخص پر سب کام بند ہو جائیں گے۔