D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خانیسک (ہتھوڑا) - General

Topic: خانیسک (ہتھوڑا)

خالیک، مطرقہ - ہتھوڑا۔ خواب میں دیکھنا سرداری ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے ہتھوڑے ہیں یا کسی نے اس کو دیئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت قوم کے سردار سے ہو گی اور اس سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو ہتھوڑے سے مارا ہے۔ دلیل ہے کہ سردار کو مغلوب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ہتھوڑا ضائع ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ سردار سے جدا ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی لوہارا کام نہیں جانتا ہے اور دیکھے کہ ہتھوڑا اہرن پر مارتا ہے۔ دلیل ہے کہ دو سرداروں میں سخن چینی کرے گا اور دشمنی ڈالے گا۔