خرابی (ویرانی) - حضرت ابن سیرین
Topic: خرابی (ویرانی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ویرانی غم و اندوہ ہے۔ کیونکہ خرابی اوپر سے نیچے ہوتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ خرابی میں گیا ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ ویرانے میں غسل کیا ہے دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر سرائے میں یا گھر میں بہت سے مکانات ظاہر ہوں دلیل ہے کہ اس جگہ غم و اندوہ اور مصیبت ہو گی۔