D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خانه (گھر) - حضرت ابن سیرین

Topic: خانه (گھر)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھر مرد کے لئے عورت ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گھر کو ستونوں سمیت جگہ سے اٹھا لیا ہے۔ دلیل ہے کہ بامروت اور مہربان عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ نیا بنا ہے۔ دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور مالدار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ تنہا گھر کو چونا لگا ہوا ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ گھر کس کی ملک ہے۔ تو دلیل ہے کہ گھر والا دنیا سے جائیگا۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا دروازہ بوسیدہ ہے اور وہ گھر میں بند ہے اور وہ گھر دوسرے گھروں سے ملا ہوا ہے دلیل ہے کہ رنج اور سختی سے نجات پائے گا اور بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر کا دروازہ خود تو ڑا ہے۔ دلیل ہے کہ مال جمع کرے گا۔