D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خامه (قلم) - General

Topic: خامه (قلم)

اگر دیکھے کہ قلم لیا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ علم حاصل کرے گا اور اس کا کام درست ہو گا۔ اور مراد پوری ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے۔ اگر وہ لکھا ہو نیک ہے۔ تو نیکی پر دلیل ہے اور اگر برا ہے۔ تو بدی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دو قلموں سے لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر میں گیا ہوا شخص جلدی واپس آئے گا۔ حضرت ابراہیم کرائی نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں لکھنے کا قلم دیکھے۔ اگر اہل علم سے ہے۔ دلیل ہے کہ علماء اور صلحاء سے صحبت رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے اور پڑھتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے : اثراء کتابک کفی نفسک الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسْمًا " (اپنی کتاب پڑھ تیری جان پر آج کے دن حساب کے لئے کافی ہے)۔ اور اگر جو کچھ لکھا ہے اہل سنت والجماعت کی کتابوں کے موافق ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔