D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

خار (کانتا) - General

Topic: خار (کانتا)

خار کانٹا۔ خواب میں قرض ہے۔ اگر دیکھے کہ کانٹا اس کے جسم میں ہے یا کسی نے اس کو چھویا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے قرض لے گا۔ اور خار کے قدر کے رنج کے مطابق اس سے تلخ بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے جسم میں کانٹا مارا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کسی کو قرض دے گا اور اس سے ناگوار باتیں سنے گا۔ حضرت ابراہیم کہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے بہت سے کانٹے ہیں اور ان سے اس کے پاؤں کو تکلیف پہنچتی ہے۔ دلیل ہے کہ قرضدار ہو گا اور آخر کار رہائی پائے گا۔