خاج (صلیب چلیپا) - حضرت ابن سیرین
Topic: خاج (صلیب چلیپا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے صلیب خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل ہے اور اس کی رغبت کافروں کی طرف ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب اس کی گردن میں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا اعتقاد خراب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب پرستی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ ذات حق کا شریک ٹھہرائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے صلیب دی ہے اور اس نے توڑ ڈالی ہے یا گھر سے باہر گرائی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اسلام اس کے دل میں محکم اور مضبوط ہو گا اور کافروں کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ صلیب کو بوسہ دیا ہے اور اس کو عزیز رکھتا ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔