D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حوض کوثر - حضرت ابن سیرین

Topic: حوض کوثر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ قیامت قائم ہے اور لوگوں کو حوض کوثر پر بلاتے ہیں۔ دلیل ہے کہ ایسا بادشاہ ظاہر ہو گا جو لوگوں میں عدل و انصاف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کوثر سے ایک پیالہ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت اسلام پر ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ حوض کوثر کے آس پاس پھر کر پانی مانگا ہے اور اس کو نہیں ملا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ و اصحابہ وسلم کے دوستوں کا دشمن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے اس کو حوض کوثر کا پانی دیا ہے اور اس نے پیا ہے۔ دلیل ہے کہ آنحضرت کی شفاعت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کا نام حوض کوثر پر کہ کوثر پر لکھا ہوا ہے اور اس نے پیالہ اٹھا کر پانی پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی عالم سے صحبت ہو گی اور دونوں جہان کی مراد پائے گا۔