حوض - حضرت ابن سیرین
Topic: حوض
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں حوض کی اصل علم و دانش ہے۔ اگر دیکھے کہ حوض سے پاک و صاف پانی پیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر علم سے حصہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو حوض کے پانی سے دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ طاعت کی توفیق پائے گا اور نافرمانی سے باز رہے گا اور اگر دیکھے کہ حوض کا سارا پانی پیا ہے۔ دلیل ہے کہ عمر کو سلامتی سے گزارے گا اور اس کا مال زیادہ ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے اپنے کپڑے حوض پر دھوتے ہیں دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت توبہ کریں گے اور دین کے راستہ پر آئیں گے۔