حساب - حضرت ابن سیرین
Topic: حساب
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ حساب کرتا ہے۔ دلیل ہے که محنت اور عذاب میں پڑے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے حق تعالی نے اس پر قیامت میں حساب کو آسان کر دیا ہے۔ امید ہے کہ نجات پائے گا۔ اور اگر خلاف دیکھے تو زحمت میں پڑنے کی دلیل ہے۔