حجامت کردن (سینگی لگانا) - حضرت ابن سیرین
Topic: حجامت کردن (سینگی لگانا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو پچھنے کسی بیگانے نے کسی بیگانی جگہ میں لگائے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ امانت اپنی گردن پر لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پچھنے کسی دوست نے لگائے ہیں۔ تو دلیل ہے که امانت اس کو واپس کرے گا اور دشمن کی شرارت سے امن میں رہے گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اگر جوان یہ خواب دیکھے تو یہی تاویل ہے اور اگر بوڑھا دیکھے تو بزرگی پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی بوڑھے کو اس نے پچھنے لگائے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کا کام عمدہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کو سینگی لگائی ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سینگی لگانے سے خون نہیں نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ متصدی یا بادشاہ کا منشی ہو گا۔ اور اگر جاہل ہے تو قرض میں غرق ہو گا۔