D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حجر اسود - حضرت ابن سیرین

Topic: حجر اسود

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حجر اسود پر ہاتھ ملتا ہے۔ تو ہے کہ اہل حجاز سے اس کو نفع پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کو اکھیڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بدمذہب اور بداعتقاد اور ناپاک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ حجر اسود کو پھر اس کی جگہ پر رکھ دیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ پھر راہ راست پر آجائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آب زمزم پیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی کھوئی ہوئی چیز پھر اس کو ملے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ حجر اسود کو بوسے دیتا ہے اور اس پر منہ کو ملتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین کی خیر و صلاح زیادہ ہو گی اور اہل علم سے ملے گا۔