D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حج گزاردن (حج کرنا) - حضرت ابن سیرین

Topic: حج گزاردن (حج کرنا)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے حج کیا ہے تو حق تعالیٰ اس کے نصیب میں حج کرے گا۔ اگر بیمار یہ خواب دیکھے تو شفاء پائے گا۔ اگر قرضدار دیکھے تو قرض سے فارغ ہو گا اگر مسافر دیکھے تو وطن کو سلامتی سے واپس آئے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حج نہیں کر سکا تو دلیل ہے کہ عمر دراز ہوگی اور کام نظام سے ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ حج کو گیا ہے اور حرم شریف میں لبیک کہتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو خوف اور ڈر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ حج اس پر واجب ہوا ہے اور جانے کا ارادہ نہیں کیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ خیانت کرے گا اور اگر دیکھے کہ عرفے کا دن ہے۔ تو دلیل ہے کہ شمسی سے صلحکرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بزرگوں سے نفع پائے گا اور اس کا کام بہتر ہو گا۔