D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

حبر (سیاهی) - حضرت ابن سیرین

Topic: حبر (سیاهی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیاہی کا طلب کرنا عیش اور مال پاتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہی خریدی یا اس کو کسی نے دی ہے۔ تو دلیل ہے کہ عیش اس پر فراخ ہو گی اور مراد حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سیاہی گرائی ہے یا اس سے ضائع ہوئی ہے۔ تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ سیاہی اس کے کپڑے پر گری ہے۔ اگر منشی ہے تو اس کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سیاہی سے کچھ لکھتا ہے۔ اگر لکھی ہوئی چیز قرآن مجید یا اسمائے الہی ہیں تو خیر و صلاح کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف ہے تو شرو فساد کی دلیل ہے۔