D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

صدق - General

Topic: صدق

اس بات کو یاد رکھو کہ علم تعبیر نہایت بزرگ اور شریف ہے اور حق تعالی نے یہ علم حضرت یوسف صہ الصلوۃ والسلام کو عنایت فرمایا تھا۔ چنانچہ قرآن مجید میں ارشاد ہے : وَكَذَلِكَ مَكَنَّا لِيُوسُفَ فِي الْأَرْضِ وَلِتُعَلِّمَهُ مِنْ تَاوِيلِ الأَحَادِيثِ (ترجمہ) اور ہم نے اسی طرح زمین پر یوسف کو عزت دی اور خوابوں کی تعبیر سکھائی۔) اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ سب سے پہلے حق تعالیٰ نے جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کو عنایت فرمایا تھا کہ آپ نے ایک مقرب فرشتہ کو خواب میں یہ کہتے ہوئے دیکھا "اے محمد ! آپ کو بشارت ہو کہ حق تعالیٰ نے آپ کو انبیاء علیہم السلام کی جماعت میں شامل کیا اور آپ کو برگزیدہ کر کے خاتم الانبیاء علیہم السلام کی جماعت میں شامل کیا۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خواب سے بیدار ہوئے تو اس کو خواب نبوت اور خیر و اقبال فرمایا۔ اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کے بعد دوسرا خواب دیکھا۔ چنانچہ حق تعالیٰ کا ارشاد ہے لَقَدْ صَلَقَ اللَّهُ وَرَسُولَهُ الرُّؤيَا بِالْحَقِّ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ إِنْشَاءَ اللَّهُ آمِنِينَ مُحَلَقِينَ رُوَسُكُمْ وَ مُقَصِّرِينَ لَا تَخَالُونَ فَعَلِمَ مَا لَمْ تَعْلَمُوا فَجَعَلَ مِنْ دُونِ ذَلِكَ فَتْحًا قَريبا " . (ترجمہ) البته تحقیق سچ دکھلایا اللہ تعالی نے اپنے رسول کو خواب حق کے ساتھ ۔ البتہ داخل ہو گئے تم مسجد حرام میں۔ اگر چاہا اللہ نے امن سے منڈاتے ہوئے سروں اپنوں کو اور کتراتے ہوئے نہ ڈرتے ہو گے۔ پس جانا اللہ نے جو کچھ کہ نہ جانا تم نے۔ پس ورے اس کے یہ فتح نزدیک کی۔) اور حضرت ابراہیم علیہ الصلواۃ والسلام کے قصہ میں ارشاد فرمایا ہے :