D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. ہوتا ہے۔ - حضرت ابن سیرین

Topic: . ہوتا ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب خواب دیکھنے والے کو خواب بھول گیا ہو اور معبر اس خواب کو معلوم کرنا چاہے تو اس کو چاہیے کہ خواب دیکھنے والے سے کہے کہ تم اپنا ہاتھ اپنے اعضاء میں سے کسی عضو پر رکھو۔ اگر وہ سر پر ہاتھ رکھے تو اس نے خواب میں گوہ دیکھا ہو گا اور اگر ناک پر رکھے تو اس نے کسی دامن کوہ کو دیکھا ہو گا اور اگر رخسارے پر رکھے تو اس نے کوئی سرسبز کھیت یا سرسبز جنگل دیکھا ہو گا اور اگر منہ پر رکھے تو اس نے کوئی چشمہ عمدہ پانی کا دیکھا ہو گا اور آنکھ پر رکھے تو اس نے کڑوے پانی کا کوئی چشمہ دیکھا ہو گا اور اگر کان پر رکھے تو اس نے کوئی شگاف اور غاریں دیکھی ہوں گی اور اگر ڈاڑھی پر رکھے تو اس نے گھاس دیکھی ہوگی اور اگر پیٹ پر رکھے تو اس نے خواب میں کوئی دریا دیکھا ہو گا اور اگر شرمگاہ پر رکھے تو اس نے خواب میں بے آباد زمین دیکھی ہو گی۔ اگر کندھے پر ہاتھ رکھے تو اس نے کوئی چوبارہ یا کوئی اور منظر دیکھا ہو گا اور اگر بازو پر ہاتھ رکھے تو اس نے کوئی میوہ دار درخت دیکھا ہو گا اور اگر انگلیوں پر ہاتھ رکھے تو اس نے کسی درخت کی چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں دیکھی ہوں گی اور اگر مقعد (چوتڑوں) پر رکھے تو اس نے سنڈ اس دیکھا ہو گا اور اگر گھٹنے پر رکھے تو اس نے زمین کا کوئی بلند ٹیلہ دیکھا ہو گا اور اگر پنڈلی پر ہاتھ رکھے تو اس نے کوئی بے پھل درخت دیکھا ہو گا۔