D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. ہوتا ہے۔ - حضرت ابن سیرین

Topic: . ہوتا ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس خواب میں آدمی خلیہ تعالے کو بے مثل و بے مثال دیکھے اس خواب سے بڑھ کر بابرکت خواب اور کوئی نہیں ہوتا۔ حضرت جبریل علیہ السلام کو خواب میں خوش طبع اور خندہ پیشانی دیکھنا دشمن پر فتح یاب ہونے کی علامت ہے اگر اس کے برخلاف ہو تو رنج و غم کی نشانی ہے۔ خواب میں عزرائیل علیہ السلام (ملک الموت) کو آسمان پر اپنے آپ کو زمین پر دیکھا اس بات کی علامت ہے کہ خواب دیکھنے والا اپنے مرتبے سے معزول ہو جائے گا۔ فرشتوں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھنا اس بات کی نشانی ہے کہ خواب والا گناہوں اور عذاب الہی میں گرفتار ہو جائے گا۔ خواب میں حضرت صدیق اکبر کو دیکھنا خوشی اور راحت کی علامت ہے۔ خواب میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ خواب والا عادل اور انصاف والا ہو گا۔ اگر آپ کو کسی شہر میں خوش و خرم دیکھیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس شہر میں عدل و انصاف ظہور پذیر ہو گا۔ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں دیکھنا اس بات کی علامت ہے کہ خواب والا عابد زاہد اور پرہیزگار ہو گا۔ اور کسی شہر میں آپ کو خندہ پیشانی اور خوش و خرم دیتا ہے کہ اس عمر کے لوگ قرآن مجید و دیگر علوم دینی کو تحصیل کرنے کے مشتاق ہو جاویں گے۔