(مؤلف) - General
Topic: (مؤلف)
(۲) عورتوں سے کیوں کہ تعبیر خواب میں بڑی عقل اور سمجھ درکار ہے اور یہ ظاہر ہے کہ عورتیں ناقص العقل ہوتی ہیں، اسی لئے شریعت محمدی میں دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے قائم مقام رکھی گئی ہے۔ (مولف) (۳) جاہلوں سے جو علم دینی سے بخوبی واقف نہ ہوں۔ دنیاوی علوم میں خواہ وہ ولایت پاس ہی کیوں نہ ہوں۔ کیونکہ پہلے مذکور ہو چکا ہے کہ معبر تعبیر بتانے والے) کو علم تفسیر و حدیث وغیرہ کا عالم ہونا ضروری ہے۔ (مؤلف) (۴) دشمنوں سے (کیونکہ دشمن بھی خیر و برکت سے خالی ہوتے ہیں۔ نیز ان سے یہ بھی اندیشہ ہے کہ وہ خواب کی تعبیر بری بتا دیں اور یہ ظاہر ہے کہ خواب کی تعبیر جیسی بتائی جائے گی۔ ویسی ہی واقع ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ارشاد باری تعالی ہے : قُضِيَ الْأَمْرُ الَّذِي فِيهِ تَسْتَفْتِمَانِ ( حضرت یوسف علیہ السلام جیل میں فرماتے ہیں کہ اے میرے جیل کے دونو رفیقو!) جس جس بات کی تم نے مجھ سے تعبیر پوچھی ہے۔ وہ میری تعبیر کے مطابق ہی بحکم خداوندی واقع ہو جائے گی۔ معبر میں کن کن آداب و شرائط کا پایا جانا ضروری ہے معتبر یعنی تعبیر بتانے والے میں مندرجہ ذیل آداب و شرائط کا پایا جانا ضروری ہے :