D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

ا - حضرت کرمانی

Topic: ا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان پر عمارت بناتا ہے۔ جیسے زمین پر بناتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دنیا کی بنیاد کی طرح اینٹ اور مٹی اور کیچ اور اینٹوں سے آسمان پر عمارت بناتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خیر و نعمت اور نیمت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ آسمان سے ریت یا خاک برستی ہے۔ اگر تھوڑی سی برسی ہے تو نیکی ہے۔ اگر بہت بری ہے تو بری ہے۔ اگر دیکھے کہ آسمان سے بچھو یا سانپ یا پتھر برستے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں عذاب خدا نازل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو آسمان پر لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بلند ہو گا۔