ا - حضرت اسماعیل
Topic: ا
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ دوسری بار مرا ہے اور مرنے پر لوگ آہستہ روتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت میں سے کسی کی شادی ہو گی اور خوش خرمی دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے مرنے پر عورت اور مرد شور اور نوحہ کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل بیت کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ وہ مری ہے اور اس کو غسل دیا ہے اور جنازے پر رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ نیک بات کے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو دفن کیا ہے تو اس کی تاویل بد ہے۔ مرده زنده شدن (مردہ کا زندہ ہوتا) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردہ سے زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال نیک ہو گا۔ خاص کر اگر مردے کو خوش اور کشادہ رو دیکھے۔ اور اگر زندہ کو مردہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔ خاص کر اگر مردہ ترش رو ہے۔ اور اگر کوئی اپنے مردہ باپ کو زندہ دیکھے اور خوش اور پاکیزہ لباس میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ دولت اور اقبال پائے گا اور اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر ماں کو زندہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے