ا - حضرت جابر مغربی
Topic: ا
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناگہانی موت کا دیکھنا مومن کی راحت اور کافر کے عذاب پر دلیل ہے۔ اور اگر ناگہانی موت نہیں ہے تو فساد دین پر دلیل ہے اور جس قدر جان کنی سخت دیکھے گا عذاب اور مصیبت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ مرا ہے اور اس کو کسی نے غسل دیا ہے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے جنازے کے پیچھے ایک گروہ ہوا پر چل رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس شہر میں کوئی ہڑا آدمی مرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرا ہے اور لوگ اس کے جنازے کے پیچھے جا رہے ہیں۔ دلیل ہے کہ اپنے قدر کے مطابق ولایت اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر مردہ جنازے پر بھاری ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں پر قبر اور ستم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ جنازے پر ہلکا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں سے نیکی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مردے کو ہاتھ پر رکھ کر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ زندہ مرا ہے اور اس کو تخت پر سلایا ہے اور اس تخت کو لوگوں نے ہاتھ پر رکھا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی خدمت میں جائے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرکز زندہ ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ شہر خراب ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دوسری بار مرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزندوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا فرزند مرا ہے۔ دلیل ہے کہ تو نگر ہو گا۔ اور کہتے ہیں کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ماں باپ مرے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ حاملہ تھی اور مری ہے اور لوگ اس کو روتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔ اور