-4 - General
Topic: -4
(۳) اس علم کا موضوع : ہر علم کا موضوع وہ ہوتا ہے، جس کے حالات اس علم میں مذکور ہیں۔ جیسے علم انسانی علم طب کا موضوع ہے۔ کیونکہ علم طب میں جسم انسانی کے حالات، صحت و مرض مذکور ہوتے ہیں) جب تک کسی علم کا موضوع معلوم نہ ہو۔ اس وقت تک اس علم کا دیگر علوم سے امتیاز مشکل ہوتا ہے۔ مثلا" جب کسی شخص کو یہ معلوم ہو جاوے کہ علم طب کا موضوع جسم انسانی ہے، تو اگر اس کے سامنے علم صرف یا نحو یا طب کے سوا کسی اور علم کا مسئلہ بیان کیا جاوے اور اس سے یہ کہا جاوے کہ یہ مسئلہ علم طب کا ہے تو وہ فورا" یہ کہہ دے گا کہ یہ مسئلہ علم طب کا ہرگز نہیں ہے کیونکہ علم طب میں جسم انسانی کے حالات مذکور ہوتے ہیں۔ نہ کہ اسم فعل، حرف یا مینی مغرب کے حالات پس معلوم ہوا کہ علوم کے باہمی امتیاز اور فرق کے لئے ان علوم کے موضوعوں کا جاننا اشد ضروری ہے۔ تعریف علم تعبیر: علم تعبیر وہ علم ہے جس میں خوابوں کی تعبیر کے اصول و قواعد بیان کئے جاتے ہیں۔ علیم تعبیر کی غرض : علم تعبیر حاصل کرنے سے غرض یہ ہے کہ خواب کی تعبیر صحیح صحیح دی جا سکے۔ غلط تعبیر دینے سے انسان محفوظ رہے۔ علیم تعبیر کا موضوع : علم تعبیر کا موضوع خواب سے ہے۔ کیونکہ اس علم میں خواب کے متعلق حالات بیان کئے جاتے ہیں۔