بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ - General
Topic: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جو واحد بے نیاز قادر ہے۔ مالک صاحب جلال اور زندہ اور خالق ہے۔ خلقت کا رازق اور ولوں کا عالم ہے۔ آسمان اور روشن ستاروں کا خالق ہے۔ غیب کا عالم اور راز کو جاننے والا ہے۔ ظاہر اور باطن ہے، اول اور آخر ہے۔ درود اور سلام حضرت مصطفے پاک صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر نازل ہو کہ تمام انبیاء علیہم السلام پر کہ سردار اور سند اور فخر کرنے والے ہیں۔ ابوالفضل حسین بن ابراہیم محمد تقلیسی اس طرح بیان کرتا ہے کہ جب میں کتاب صنعہ الابدان کی تصنیف سے فارغ ہوا تو میں نے اصل تعبیر کی کتابوں میں نگاہ کی جو لوگوں نے بنائی تھیں۔ مجھے کوئی کتاب جامع اور واضح نہیں ملی کہ جس میں اس علم کے استادوں کے اقوال سے ہر ایک خواب کی تاویل دلیل اور سند کے ساتھ بیان ہو اور ایک خواب کے نکالنے کا طریقہ حروف حجی کی ترتیب پر مشرح اور نمبردار ہو۔ جب اس طرز کی کوئی مفید کتاب نہ ملی تو میں نے اس بارے میں کوشش کر کے اور تکلیف اٹھا کر یہ کتاب بنائی۔ اور یہ کتاب سلطان المعظم کی نظر اقدس میں گزاری، جو شاہنشاہ اعظم، عرب اور عجم کے بادشاہوں کا سلطان ہے، سب گروہوں کی گردنوں کا مالک ہے۔ دنیا کی عزت غازیوں کا فریاد رس مشرکوں کا قائل، روم، دمشق اور شام اور فرنگتسان کا سلطان ہے۔ ابو الفتح قزل ارسلان بن مسعود ناصر امیر المومنین اللہ تعالی اس کی عمر دراز کرے۔ میں نے سب طرح کی خوابوں کو حروف معجم کی طرز پر سلیس فارسی میں جمع کر دیا اور اپنی کتابوں میں سے لکھا جو اس نفیس علم میں نہایت مشہور اور معروف ہیں۔ جن کے نام یہ ہیں :