D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ - General

Topic: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ

نحمده و نصلی على رسوله الكريم و على جميع اولياء الله العلى العظيم علم تعبیر کی تعریف، غرض اور موضوع واضح ہو کہ ہر علم شروع کرنے سے پیشتر تین باتوں کا جاننا نہایت ضروری ہے : (1) اس علم کی تعریف : کیونکہ تعریف سے اس علم کی حقیقت منکشف ہو جاتی ہے۔ جس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان اس علم کو با بصیرت (سمجھدار) ہو کر حاصل کرتا ہے۔ (۲) اس علم کی غرض و غایت : کیونکہ جب تک کسی چیز کی غرض و غایت معلوم نہ ہو، اس وقت تک اس چیز کی تحصیل میں کوشش کرنا محض عبث اور بے فائدہ کام ہوتا ہے اور اندھا دھند کسی چیز کے پیچھے پڑنے کے مترادف ہوتا