D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

امام محمد بن سیرین - General

Topic: امام محمد بن سیرین

ہم نے متذکرہ صدر سطور میں خواب کی ماہیت اور اس کی تعبیر و تاویل کا جو خاکہ کھینچا گو وہ مختصر ہے لیکن اس میں سارے ضروری ابحاث آگئے ہیں۔ مگر یہ بیان اس وقت تک بالکل ناتمام و تشنہ تکمیل سمجھا جائے گا جب تک شهوار عرصه تعبیر یعنی امام محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ کے ذاتی حالات بھی روشنی میں نہ آجائیں۔ اس لئے ہم یہاں مختصرا" آپ کے وقائع حیات اسماء الرجال کی کتابوں سے اخذ کر کے درج کرتے ہیں۔ ماکہ سماء تعبیر کے جس نیز اعظم کی چمک دمک قریبا سوا ہزار سال سے بڑے بڑے عماید ملت سے خراج تحسین وصول کر رہی ہے۔ اس کے زندہ جاوید عملی کارناموں کی طرح اس کے عملی کمالات بھی بصیرت افروز ناظرین ہو سکیں۔ محمد ابن سیرین معبر کی حیثیت سے امت مرحومہ میں اس پایہ کے لاکھوں اولیاء اللہ گزرے ہیں جن کو حقائق اشیاء اور اسرار کائنات کا علم دیا گیا تھا۔ ان برگزیدہ ہستیوں میں جنہیں مقام قرب میں جگہ دی گئی، امام محمد بن سیرین کی شخصیت ایسی زبردست ہے۔ جس کی ذات میں مقام ولایت کے ساتھ ساتھ تعبیر خواب کا غیر معمولی جو ہر بھی ودیعت تھا اور یہ کہنا قطعا" مبالغہ نہیں ہے کہ ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ کو تغییر دانی میں جو کمال حاصل تھا اس کی نظر تابعین اور ان کے زمانہ مابعد میں تو کجا صحابہ کرام