D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

(رواه البخاری و مسلم) - General

Topic: (رواه البخاری و مسلم)

سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رویائے صالحہ علوم نبوت کا ایک جزو ہے اور علم نبوت باقی ہے گو نبوت جاری نہیں رہی۔ دوسرے لفظوں میں سچا خواب نبوت کا پر تو ہے۔ گو خواب دیکھنے والا نبی نہ ہو، جیسے کہ بعض دوسری روایتوں میں آیا ہے کہ نیک روش، حلم اور میانہ روی نبوت میں سے ہیں۔ جزء نبوت کا صحیح مفہوم لیکن بعض علماء کے نزدیک جزء نبوت سے وہ نسبت مراد ہے جو عامہ مومنین کی ابتدائی استعداد کو انبیاء علیہ السلام کی انتہائی استعداد سے ہے۔ چونکہ نوع بشر میں یہ ابتدائی استعداد نہایت ضعیف رکھی گئی ہے اور اس ضعف کے علاوہ