جوشن (لوہے کا کرتہ) - General
Topic: جوشن (لوہے کا کرتہ)
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جوشن کا پہننا بقدر اس کی روشنی اور پاکیزگی کے پشت و پناہ ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ اور اس کے اہل بیت دشمنوں کے شر سے امن میں رہیں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے جوشن پہنا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے جسم کا قلعہ دشمنوں کے شر سے امن میں رہے گا اور وہ اس پر ظفر یاب نہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس جوشن کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں۔ تو دلیل ہے کہ منافق کے مکر اور عام لوگوں کی شرارت سے امن میں رہے گا۔