جوراب - حضرت ابن سیرین
Topic: جوراب
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جو راب ایک خادم عورتوں کے شمار میں سے ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ نئی جوراب ریشم کی یا دھاگوں کی پہنی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا خادم اصیل ہو گا اور اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب پشمینہ کی یا نقش دار ہے تو دلیل ہے کہ خوبصورت کنیز خریدے گا یا صاحب جمال عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس زرد رنگ کی جو راب ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بیمار سا ظاہر ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب سرخ ہے تو دلیل ہے کہ اس کا خادم بے شرم اور شوخ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب سیاہ ہے۔ اگر صاحب خواب مصلح ہے، تو تاویل نیک ہے اور اگر مفسد ہے تو تاویل بد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی جوراب پرانی اور میلی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے کام پر تہمت لگے گئی۔ اور اگر دیکھے