جهود شدن (یہودی ہوتا) - حضرت ابن سیرین
Topic: جهود شدن (یہودی ہوتا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی ہو گیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور یہودیوں کی مدد کرے گا اور ان کی بات پر یقین کرے گا۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہوا ہے۔ تو یہ اس کی گمراہی اور ضلالت کی دلیل ہے اور حق تعالے پر بہتان اور جھوٹ کہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس مذہب سے پھر کر مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس نے کوئی بڑا گناہ کیا ہے اور پھر اس سے توبہ کرے گا اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے اور اس کو پتہ نہیں ہے کہ کس قبلے کی طرف نماز پڑھے۔ تو دلیل ہے کہ سرگشتہ ، حیران اور عاجز ہو گا۔