D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

چنگ زدن (ساز بجانا) - اہل تعبیر

Topic: چنگ زدن (ساز بجانا)

اور اگر دیکھے کہ ساز کو توڑا یا گرایا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا۔ اور اگر کوئی ساز بجاتا ہے اور وہ سنتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل کو سنے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ساز بجانا درازی عمر کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں سے کسی عورت کے ساتھ پیوستہ ہو گا۔ عزت اور مال پائے گا۔ آخر کار اس عورت سے نکاح کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ساز کے ساتھ ناچ و رنگ بھی ہے۔ یہ سب دلیل غم و مصیبت ہے۔